جنوبی وزیرستان مئں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے جن میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اورلانس نائیک مصور شامل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔