چارسدہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چارسدہ میں شبقدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کر کے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق محرم الحرم کے موقع پرشبقدر پولیس نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار تھاجوکہ افغانستان میں کئی بار اس سے مل چکاتھا۔

گرفتاردہشت گرد محرم الحرام میں دہشت گردی کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے تھانہ خواجہ وس پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیا تھا۔ دہشت گرد سرو کلے وشبقدر کے پولیس موبائل اور پولیس سٹیشن کوبھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردبھتہ خوری اورماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہ گروپ ملوث رہاہے۔

چارسدہ پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2014میں اسی گروپ نے پرمجیت سنگھ سے بھتہ مانگا انکار پر پرمجیت سنگھ کوقتل کردیا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاگیا ہے۔