شمالی وزیرستان : بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ملاقاتیں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں بجلی کے مسائل کے حل سے متعلق ٹیسکو اور پیسکو کے سربراہان سے مفید ملاقاتیں، تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر عنقریب حل ہوں گے.

وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کے معززین علاقہ پر مشتمل نمائندہ وفد نے پشاور میں واپڈا کے اعلیٰ حکام (ٹیسکو اور پیسکو چیف) کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں. ملاقاتوں میں شمالی وزیرستان بھر میں بجلی کے مسائل اور ان کے حل کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر ریلیف و آبادکاری نے دتہ خیل سمیت تمام تحصیلوں میں بجلی کے بنیادی مسائل کے حل پر زور دیا جس کے جواب میں ٹیسکو چیف نے فوری طور پر دتہ خیل کو ٹرانسفارمرز فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

دونوں اعلیٰ افسران نے وفد کو یقین دلایا کہ عنقریب شمالی وزیرستان بھر کے بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

شمالی وزیرستان کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرنے پر معززین علاقہ کا وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر کو خراج تحسین اور امید ظاہر کی کہ اقبال وزیر کی موجودگی میں شمالی وزیرستان کے تمام بنیادی مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔