محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی کے سلسلے میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
ضلع کرم میں محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کے سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
جرگے میں پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس اعوان، ایم این اے ساجد طوری ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان، ڈی پی او محمد قریش خان، اے سی اپر کرم عمر احمد خان، اے لوئر کرم زاہد یونس، اے سی سنٹرل کرم شاہد رفیق، تحصیلدار محال کرم امتیاز احمد اور تحصیلدار وریخمین بادشاہ سمیت کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔
گورنر کاٹیج پاراچنار میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس اعوان ، ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع بھر میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بہترین سکیورٹی پلان تشکیل دی ہے اور عوام کی تعاون سے محرم الحرام کے جلوس و مجالس بہترین اور پر امن طریقے سے منعقد ہونگے۔
قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین محسن انسانیت ہے اور انشاء اللہ تمام قبائل محرم الحرام کے تمام مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد میں بھر پور تعاون کرینگے اور مستقبل میں بھی ضلع کرم کے پائیدار امن کیلئے کوشاں رہیں گے۔
اپنے خطاب میں ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ضلع کرم میں بدامنی کا خواہاں ہیں اور انشاء اللہ قبائل ان کے اس مذموم مقاصد کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور انشاء اللہ محرم الحرام کے بعدضلع کے چھوٹے موٹے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے علاوہ ازیں امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جس میں ضلع بھر کے عمائدین ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی واک گورنر کاٹیج سے شروع ہوکر ڈی سی ہاوس، آر پی چوک ، پیواڑ اڈہ، کرمی بازار، جامعہ مسجد پاراچنار سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر اختتام پذیر ہوا۔