سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا سلاخوں کے پیچھے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چارسدہ، بٹگرام پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کر ڈالی، بذریعہ سوشل میڈیا اسلحہ نمائش کی کر کے معاشرے میں خوف پھیلانے والا ایک اور ملزم کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے لو گوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹگرام قیصر خان نے کارروائی کے دوران فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ناصر علی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے نمائش کردہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بٹگرام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

قبل ازیں 24 اگست کو فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزام میں باسط ساکن سٹیشن کورونہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔