جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا

جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور ایک حملہ کو ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسپ میلہ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔