آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا اور پھر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک، افغان باڈر پر آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران بارڈر پر 90 بارودی سرنگیں تلف کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم دیرپاامن کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں امن کو تقویت مل رہی ہے، ہمیں چوکنا اور متحد رہنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں ، دشمن کے انتشار، افراتفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔