وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی فیڈر روٹ سروس کا افتتاح کر دیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے بی آر ٹی فیڈر روٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔  اس ضمن میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تین فیڈر روٹ سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سے پشاور کے لوگ خوش ہیں، اس کے روٹ میں 9 انڈر پاسز بھی آتے ہیں، جبکہ 27 کلومیٹر میں سے 11 کلومیٹر ایلویٹڈ ٹریک بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ تمام قریبی علاقے اس منصوبے سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ عنقریب چار مزید روٹس پر زو بسوں کا اجرا کیا جائے گا، پشاور بی آر ٹی دوسرے شہروں کے بی آر ٹی سے ہزار درجہ بہتر ہے۔

وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر عوام نے مثبت تنقید کی ہے، عوام نے جتنی تنقید کی اب اس سے کہیں ذیادہ تعریف کر رہے ہیں۔