خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے.

مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاوجینگ نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شہرکاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے کامران بنگش نے کہا کہ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ بھی دیا جائے گا۔

چین کے ساتھ دوستی کرنے کے لیے ہم نے ہر قدم اٹھایا۔ ہم نے یہ بات ذہن نشین کرلی ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔ ہم چین کے تجربات سے خیبر پختونخوا کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔