کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ 

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے توغ بالا میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک میں تیل وگیس کی دریافت کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  تیل و گیس کے ذخائر کوہاٹ کے چندا ویل 5 سے دریافت کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 23 اگست 2019 کو بھی کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائردریافت ہوئے تھے۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔