جنوبی وزیرستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دو خودکش جیکٹ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ غواخوا لمن کے علاقے میں مشکوک جیکٹ ملی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی اہلکاروں نے دو خودکش جیکٹ برآمد کرکے ناکارہ بنادیے گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

علاقے کی آمن وآمان کی صورت حال پر ایس ڈی پی اوانعام اللہ خان گنڈا پور نے کہا کہ پولیس و سیکیورٹی فورز ہر حال میں علاقہ میں آمن وآمان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گےاور بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائیگا اور ان کے تمام مزموم ارادے ناکام بنائیں گے۔