چارسدہ : نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چارسدہ، پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ہیرو کو زیرو بنا دیا، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس  کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے احکامات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض خان نے کارروائی کے دوران فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم باسط ساکن سٹیشن کورونہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے نمائش کرنے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا کہ ناجائز اسلحہ متعدد جرائم کی جڑ ہے، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔