وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وزارت داخلہ نے چھٹیوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید کی تعطیلات 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست جمعرات تک ہوں گی، جب کہ سرکاری دفاتر 17 اگست سے کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 2 اگست کو پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ 12 اگست کو ملک میں عید قربان منائی جائے گی۔

تاہم قاسم علی خان مسجد پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا حسین احمد کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو مفتی پوپلزئی کے سربراہی میں کمیٹی اجلاس ہوگا اور رویت ہلال سے متعلق شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

مولانا حسین احمد کے مطابق یکم اگست کو ذی قعدہ کی 29ویں تاریخ ہوگی یہی وجہ ہے کہ یکم اگست کو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا اور شہادتیں موصول ہونے پر 11 اور بصورت دیگر 12 اگست کو عیدالاضحٰی کا اعلان کیا جائے گا ۔v