چارسدہ : بیشتر تعلیمی اداروں کا آج سے سکول کھولنے کا اعلان

چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ پرائیوٹ سکولز انتظامیہ کے سامنے بے بس، نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے آج سے سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو میسجز موصول ہوئے ہیں، اب تک اقراء سکول, ایف سی اے, میپل لیف نیو مسلم کالج و دیگر کی جانب سے طلباء کو موصول مسیجز میں انہیں سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے غیر رسمی طور پر سکولز سیلز کئے گئے تھے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سکول سیل کرنے کے باجود سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہنا ضلعی انتظامیہ کے لئے کسی شرمندگی سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ تاریخ کے باوجود گزشتہ دنوں علاقہ ریگی پشاور اور پلوسی میں بھی متعدد پرائیویٹ سکول کھل دیئے گئے ہیں۔