جنوبی وزیرستان: اراضی تنازعہ پر ایک ہی گھر کے تین افراد قتل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں اراضی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی اور 2بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش و ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز برمل کے علاقہ ارمر پنگہ (زم چینہ) میں جائیداد کے تنازعہ پر رسیل خان ولد بہاول خان کی اپنے بھائی نبی خان اور بھتیجوں شیرمان، بہرام خان پسران بادشاہ خان کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس کے دوران رسیل خان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔