چارسدہ: سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں دینے والا گرفتار

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اشتعال انگیز و نفرت آمیز ویڈیو کے خلاف ایکشن لے لیا۔

نستہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل اشتعال انگیزو نفرت آمیز ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد فوری طورپر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ویڈیو میں نستہ کے ایک مسلک کے افراد کوقتل کرنےکی دھمکیاں دے رہے تھے۔ ویڈیو میں ملزم نے اپنی الگ تنظیم بنانے کا بھی دعوی کیاتھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مطابق نستہ کے رہائشی عمران ولد مثل خان نےسوشل میڈیاپر بامسلح دونوں ہاتھوں میں SMG پکڑے ہوئے بیان جاری کیا جس میں ملزم نےنستہ میں ایک مسلک کے افراد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی۔ ملزم عمران نےدعوی کیا تھا کہ اگر میں نے ان لوگوں کو مسجد کے اندر دیکھا تو خدا کی قسم میں ان لوگوں کو قتل کرکے نشان عبرت بنادونگا اور ان کا جڑ سے خاتمہ کرونگا۔ ویڈیو میں ملزم عمران نے کہا کہ ہم نے اپنی تنظیم بنائی ہے ہمیں اپنے علماء نے ان کو کتے کی موت دینے کی اجازت دی ہے۔
فرقوں کے درمیان شر پسندی اور اشتعال آنگیز و نفرت آمیز ویڈیو پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ حسب اطلاع پرایس ایچ او تھانہ نستہ بہرمند شاہ خان نے اپنے پورے خبری نیٹ ورک کو الرٹ کر رکھا جس پر انہیں خبر ملی کہ وہ اپنے علاقےمیں موجود ہیں۔

ایس ایچ او نستہ نے اپنی نفری کے ہمرا کامیاب کاروائی کرتے ہوئےواقعہ میں ملوث ملزم عمران کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ نستہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ وڈیو میں نظر انے والے 2افراد جو عدم گرفتار ہے ان کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔