ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار رہ گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار 116 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں 613 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض جاں بحق ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد 6201  ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے جب کہ اب تک 2  لاکھ 72 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26  ہزار 743، پنجاب میں 95 ہزار 742، خیبر پختونخوا 35401، گلگت بلتستان 2565، بلوچستان میں 12370، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2212 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 241 مریض زیر علاج ہیں۔