پاکستان : بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اے ڈی بی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی، 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس 6 ماہ یعنی ستمبر تک جاری رہتا ہے تو بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممالک بری طرح متاثر ہوئے، ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں بیروزگاری کا تناسب زیادہ رہا۔