خیبر اور شمالی جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کیلئے مفت فنی و پیشہ ورانہ کورسز کا اجرا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور ہاشو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خیبر اور شمالی جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کیلئے مفت فنی و پیشہ ورانہ کورسز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

ادارے کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک اشتہار کے مطابق پروفیشنل کوکنگ، بیکنگ اینڈ پیسٹری، ریسپشنسٹ/فرنٹ آفس، فوڈ اینڈ بیوریج سروسز، اکاموڈیشن آپریشنز سروسز، بیسک ہاؤس کیپنگ اور ماربل شائننگ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں اول الذکر چھ کورسز کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل تک جبکہ ماربل شائننگ کے کورس کیلئے امیدوار کو اردو لکھنا پڑھنا آنا لازمی ہے۔

اشتہار میں دی گئی ہدایات و معلومات کے مطابق اڑھائی ماہ (ساڑھے تین) کے ان کورسز کیلئے امیدوار کی عمر 18 تا 36 سال جبکہ شناختی کارڈ اور رہائش قبائی اضلاع سے ہونا ضروری ہے۔

ہاشو فاؤنڈیشن کے مطابق کورسز کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو مفت کتابوں، یونیفارم اور قیام و طعام کے علاوہ معقول ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔