پشاور: ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنے والا سلاخوں کے پیچھے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی نشاہدہی کرکے گرفتار کر لیا، ملزم کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے.

ملزم نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آرہا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا غفار علی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم شفیق اللہ ولد قریش کو گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم سےمزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔