خیبرپختونخوا میں چارمہینے تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ پولیو حکام کے مطابق پولیو مہم کے دوران صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 45 لاکھ 62ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لئے 19 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان ٹیموں میں 17859 موبائل ٹیمیں اور 1237 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔

کورونا کی وجہ سے چار مہینے کی تعطل کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کیا گیا۔

مہم افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو قطر پلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ علما، میڈیا اورمنتخب عوامی نمائندوں سمیت تمام طبقے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔