قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں لدھا پل پر سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عمار علی و دیگر تین سپاہی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر عمار علی کے سر پر چوٹ آئی ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔