پشاور: توہین رسالت کا مبینہ ملزم جج کے سامنے قتل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی۔

فائرنگ سے توہین رسالت کا مبینہ ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا، فائرنگ کے موقع پر جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت طاہر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی پی او کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا یے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔