باجوڑ: سرحد پار سے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

باجوڑ میں سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے۔

پاک افعان باڈر پر فاٸرنگ سے شہید لاس ناٸیک سمیع اللہ کا تعلق اپر دیر جبلوک سے ہے، شہید لاس ناٸیک کی نمازہ جنازہ دس بجے جبلوک میں ادا کی جاٸیگی۔