خیبرپختونخوا میں عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کھیلوں کے میدان کھولنے کی تیاریاں کی جائیں، صوبہ بھر کے سٹیڈیم منتظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا وبا سے بچاو کے لیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں۔

زرائع سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایتھلیٹک ٹریک ،فٹبال، ہاکی،  لان ٹینس،  مارشل آرٹس،  جیم،  بیڈمنٹن،  اسکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال،  کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہر کھیل کے حوالے سے الگ الگ ایس او پیز جاری،  ایس او پیز کے تحت تمام کھلاڑیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے، سینٹائزرز کا استعمال کیا جائے گا، ہر کھیل میں کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا، کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کرکٹ میں ایک نیٹ پر صرف دو باولر بیک وقت باولنگ کرسکیں گے، اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ٹریننگ میں فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس حوالے سے بات کرت ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے بتایا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے ایس او پیز تیارکرلی گئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔