گل پانڑہ کی وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی تحقیقات مکمل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کی سرکاری بنگلے میں ٹک ٹاک ویڈیو کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے بعد غفلت کے مرتکب ہونے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ گل پانڑہ نے معذرت بھی کی تھی۔

واضع رہے گل پانڑا کے ڈی سی خیبر کے بنگلے میں ویڈیو اور سوشل میڈیا پر تصاویر کے بعد ہلچل مچ گئی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب گل پانڑہ کے واقعے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔

ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جب کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں 16 سیکنڈ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔