خیبر پختونخوا : جعلی ڈاکٹروں کے کیخلاف ایکشن

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جعلی و عطائی ڈاکٹروں اور غیر مستند طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا اور بھاری جرمانے عائد کئے۔

خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان ڈائریکٹر آپریشن سید ولایت شاہ کے مطابق رواں ہفتے 24 کے قریب مقدمات کی شنوائی ہوئی۔ جن پر مجموعی طور پر پندرہ لاکھ پچھتر ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

21 کلینکس کو جرمانہ کر کے مستقل طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور 3 طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز صحت کو جرمانہ کر کے بیان حلفی لی گئی کہ آئندہ وہ صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق علاج معالجہ کی سہولت فراہمی کو یقینی بنایئں گے۔