ٹک ٹاک سٹار کا فائر سیفٹی کے حوالے سے عوام کو مفید مشورے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے فائر سیفٹی کے مہم کے حوالے سے فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی سلوشنز پشاور کا دورہ کیا۔ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی زندگی کیلئےسیفٹی انتہائی لازم ہے۔گھروں، بازاروں اور باقی جگہوں پر انسانی تحفظ کیلئے سیفٹی کےحوالےسےبہترین اقدامات ہونے چاہئے۔

صندل خٹک نےکہاکہ فائرسیفٹی کیلئےبھی فائرسیفٹی کاسامان اپنےگھروں، دفاتر، سکولز، کالجز،ہسپتال، ہاسٹلوں ودیگرمقامات پررکھنے چاہیئےجیساکہ آجکل آگ لگنےجیسےواقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے لہذا فرسٹ ایڈ باکس اور آگ بھجانے کاسامان اپنےساتھ رکھ کرفوری استعمال میں لاکربروقت کاروائی سےبڑےحادثات سےہم بچ سکتےہیں۔

اسلئےضروری ہےکہ فائراسٹینگویشر، فائرسیفٹی بال، فرسٹ ایڈباکس جیساسامان ہرگھر، دکان، دفاتر، ہوٹلزمیں موجود ہوناچاہیئے۔کسی بھی ایمرجنسی آنے کی صورت میں ابتدائی امدادی کاروائی میں یہ سامان بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ آجکل کےدورمیں ہرجگہ سی سی ٹی وی کیمرازکااستعمال اورتنصیب انتہائی لازمی ہےتاکہ ہمارےگھرودیگرمقامات محفوظ ہو۔ چونکہ مردنوکری، کاروبار،مزدوری یاکسی بھی کاموں کی غرض سےگھرسےباہرہوتےہیں اورخواتین گھروں میں چونکہ ہروقت موجودرہتی ہیں لہذا یہ بہت ضروری ہےکہ اپنےگھروں کومحفوظ بنالیاجائے۔

صندل خٹک کاکہناتھاکہ آجکل چونکہ جدیدٹیکنالوجی کادورہےلہذا اس سےمستفید ہوکرہمیں خودکومحفوظ بناناچاہیئےحکومت کی ذمہ داری کیساتھ  ساتھ ہمیں خودکی تحفظ کیلئےبھی اقدامات لینےپڑیں گے۔