جنوبی وزرستان میں میڈیا کی نشاندہی پر اعلی حکام کا معذور شخص کے گھر امد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ریاستی ادارے کمزور اور لاچار طبقے کے ہر قسم مدد کرتے رہے نگے۔ ڈپٹی کمشنر فہد وزیر

میڈیا کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلی حکام معذورشخص کے گھر پہنچ گئے،مالی امداد ماہانہ راشن بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

گزشتہ روز میڈیا کی نشاندہی پر فوجی حکام کی ہدایت پر کمانڈنگ افیسر لیفٹنٹ کرنل الطاف بلوچ،ڈپٹی کمشنرفہد وزیر اور ضلعی ناظم مصطفی کنڈی مقامی صحافیوں کے ہمراہ محلہ محسودان کے رہائشی دونوں پاؤں سے معذور محمد یوسف کے گھر گئے-

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فہد وزیر اور لیفٹنٹ کرنل الطاف بلوچ نے معذور شخص سے ملاقات کی اور ان کے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ویل چئیر بھی حوالہ کیا گیا جبکہ پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن سمیت نقد امداد بھی دی گئی.

اس کے علاوہ پاک آرمی گھر کی جانب سے گھر کی مرمت کی یقین دہانی کرائی  پاک فوج کی جانب سے بچوں کوتعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے کے لئے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا .اس کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے خاندان کے لئے ماہانہ راشن اور گھر کا کرایہ بھی دینے کا اعلان کیا گیاضلعی ناظم ٹانک مصطفی کنڈی نے بھی موٹرسائیکل رکشہ دینے کا  اعلان کیا.

گھر امد اور مالی امداد معزور شخص محمد یوسف نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا