کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ہنگری کی کمپنی نے کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے مامیخیل جنوبی ایک نمبر ویل پر 23 مئی کو کھدائی مکمل ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی جب کہ کنویں سے یومیہ 3 ہزار 240 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 21 سال میں ہنگری کی کمپنی کی پاکستان میں یہ 13 ویں دریافت ہے۔

اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ 23 اگست 2019 کو بھی کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائردریافت ہوئے تھے۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔