وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔