پشاور: ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں نان بائیوں نے ایک بارپھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

 پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔

 تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے شروعات میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافے پر خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں روٹی دوبارہ 10 روپے کی کردی گئی تھی۔