سوات موٹروے کے چکدرہ انٹر چینج کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چکدرہ کا دورہ کیا اور سوات موٹروے کے چکدرہ انٹر چینج کا افتتاح کر دیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق چکدرہ انٹر چینج کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی کو سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل کے سلسلے میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا  کہ سوات موٹروے فیز ون پر کام آخری مراحل میں ہے،  اس سال اگست کے آخر تک فیز ون کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

وزیر اعلی کو سوات موٹروے فیز ٹو پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور ڈویژنل انتظامیہ کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی اور کاروبار سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔