ضلع خیبر : پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر بم حملہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں پاکستان تحریک انصآف کے مقامی رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد نے بم حملہ کردیا ہے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شلوبر قمبر آباد میں زبیر افریدی کے گھر کے عقب میں واقع حجرے کی دیوار کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کئے تھا جس کے پھٹنے سے حجرے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے زبیر افریدی نے کہا کہ  اس سے پہلے پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں بھی ان کے رہائش گاہ اور رینگ روڈ پر بارگین سنٹر پر بھی اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں جس کے باوجود ڈی پی او نے ان سے سکیورتی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کی جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی دی تھی جبکہ اب ایسی صورتحال میں سکیورٹی واپس لینا ظلم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ سے پاکستان تحریک انصآف کے رکن قومی اسمبلی گل داد خان کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا تھا جس میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا