کورونا وبا: پاکستان میں یونیورسٹیز 3 اگست سے کھولنے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیاں کھولنے کا شیڈول اور حفاظتی اقدامات کی فہرست جاری کردی۔

ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز 3 اگست سے 15 اگست تک مرحلہ وار کھولی جائے گی۔ تمام جامعات سینڈیکیٹ اجلاس اور وائس چانسلر کو یونیورسٹی کھولنے کا اختیار ہے۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ جامعات کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں فیکلٹی ممبران اور وہ طلباء جن کو انٹرنیٹ پرابلم ہو انہیں کیمپس بلایا جائے گا۔ فائنل ایئر کے طلباء ،ہاوس جاب کے طلباء سمیت دوسرے مرحلے میں کیپمس بلایا جائے گا۔ آخری مرحلے میں تمام طلباء کو جامعات آنے کی اجازت دی جائے گی۔

پشاور یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ پشاور نے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے، یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے ابھی تک دو میٹنگز ہوئی ہیں جبکہ لائحہ عمل طے کرنے کے بعد یونیورسٹی کھول دی جائے گی۔