باڑہ پریس کلب کے ممبر افغان مہاجرین کے ہاتھوں قتل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کو افغان مہاجرین نے قتل کر دیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق باڑہ پریس کلب کے ممبر ہدایت شاہ آفریدی کو اسد ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر افغان مہاجروں نے جھگڑے کے دوران سر پر اینٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

موقع پر موجود پروسیوں نے ہدایت شاہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، لاش کو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا۔

مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ افغان باشندے بھی اسد ٹاون میں رہائش پذیر ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کر  کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔