جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی ملک سمیت 4 افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ مانڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت 4 افرادجاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قبائلی مشر سرمرجان المعروف سرمائی خان صبح گھر سے شاہ عالم بازار جارہا تھا کہ راستے میں ایک کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی ملک سر مر جان ،اس کا بھتیجا اسلم خان اور دیگر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ سرمرجان کا بیٹا حضرت عمر شدید زخمی ہوگیا ہے،جن کو فوری طورپر شیخ فاطمہ ہسپتال شاہ عالم منتقل کردیا گیا ہے۔

قتل ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق لکی مروت سے بتایا جارہا ہے جو کہ قبائلی مشر(ملک)سرمرجان کے ساتھ ایک سرکاری ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے۔