قبائلی اضلاع کے ڈائریکٹر ہیلتھ معطل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کے ڈائریکٹر ہیلتھ کے معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے ضلع خیبر کے جمرود سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ قبائلی اضلاع کو 12 سال سے کھڑے بسوں کی وجہ سے معطل کیاگیا۔

وزیراعلی نے ہسپتال میں مریضوں کا حال دریافت کیا۔ اچانک دورے سے ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئی۔ہسپتال دورے کے موقع پر عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر جمرود ہسپتال میں غیر قانونی قبضہ کئے گئے کوارٹر کو فوری طور خالی کرنے کے احکامات جاری کئے، غیر حاضرعملے کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کے احکامت جاری کئے۔ اس موقع پرقبائلی اضلاع میں صحت کے سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت سنجیدہ ہے اورآج کا دورہ اسی لئے تھا کہ مسائل کے حوالے سے اگاہی حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں کسی محکمہ کی فرائض کی انجام دہی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، قبائلی اضلاع کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے، صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی میں سنجیدہ ہے اورقبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لائیں گے۔

v