باجوڑ میں بم دھماکہ، بازار چوکیدار جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈاکٹر محمد طاہر نامی شخص کے دوکان کے ساتھ نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے بازار کا 60 سالہ چوکیدار کاول خان ولد پردل جان بحق ہوگیا ہے۔

دھماکے کی اواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ بارودی مواد پھٹنے سے مارکیٹ کے کئی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

باجوڑ میں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

21 مئی کو ناواگئی تحصیل میں بھی بم دھماکے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ دھماکہ چہارمنگ کے علاقے ہلال خیل میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں ذاکراللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی سعیداللہ زخمی ہو گیا۔

اس بم دھماکے کے ایک دن بعد ہی عنایت کلی بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔