ایبٹ آباد: سربن پہاڑی کے جنگل میں آتشزدگی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ایبٹ آباد کے قریب سربن پہاڑی کےجنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کےجنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے 2 گھنٹوں میں جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی جنگل تک نہ پہنچ سکے۔

ریسکیو کے مطابق آگ سے 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں جب کہ آگ کہیال کنج کے علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے تاہم ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔