باجوڑ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

خیبر پختونخوا کے ضلاع باجوڑ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تحصیلوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری خار گراونڈ میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں علاقے کے مشران مفتی حنیف اللہ جان، حاجی لعلی شاہ، انجینئر خائستہ محمد ،مولانا قاضی احمد نور، حاجی انورحسین،حاجی رمضان،حاجی سید بادشاد سمیت دیگر مشران موجود تھے۔ مشران نے علاقے کے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار انوارالحق نے کہا کہ ضلعی حکومت علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ عوامی مسائل کوحل کرنے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائے۔

اس موقع پر تحصیلدار خار عجم خان، رینجر آفیسر فارسٹ محمد الیاس، حمیداللہ جان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے