نوشہرہ کا جوان : ساڑھے چھ لاکھ روپے اٹھا کر پولیس تھانے پہنچ گیا

نوشہرہ کے ایک نوجوان نے ایمانداری کی لازوال مثال قائم کر دی، راہ پڑے ساڑھے چھ لاکھ روپے اٹھا کر پولیس تھانے پہنچ گیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس  کے مطابق نوشہرہ کے نوجوان فرحان دُرانی کو پشاور تھانہ شرقی کے قریب ایک شاپنگ بیگ ملا، بیگ چیک کرنے پر اُس سے 0 لاکھ 50 ہزار روپے ملے۔

فرحان دُرانی نے فوری طور پر ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹوں سے بھرا بیگ لے کر قریبی تھانے (تھانہ شرقی پشاور) پہنچ گیا اور بیگ پولیس کے حوالے کر دیا، نوجوان نے پولیس سے تحریری ثبوت لئے تاکہ یہ رقم اپنے اصل مالک کو مل جائے۔

بعدازاں نوشہرہ پولیس نے وائرلس کے ذریعے تمام تھانوں کو بیگ کی اطلاع دی جس پر تھانہ شرقی پولیس نے رقم اصل مالک عاطف علی شاہ ولد ارشاد علی شاہ ساکن چغر مٹی کے حوالے کر دی۔

پیسوں کے اصل مالک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فرحان دورانی نے اپنی ایمانداری سے اپنے پورے خاندان سمیت نوشہرہ کی عوام کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے۔