عامرتہکالی کی غیراخلاقی ویڈیو وائرل، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار معطل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور سے تعلق رکھنے والے عامرتہکالی کی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرپولیس پرسخت تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے اور لوگوں کی جانب سے پولیس پرتنقید کے بعد ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تہکال کو معطل کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم، اور کانسٹیبل توصیف کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس کے علاوہ اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصیف پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور محکمہ پولیس میں حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کی عزت کی بھی زمہ داری پولیس کی بنتی ہے۔

واضح رہے چند دن پہلے عامرتاکالی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے پولیس کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا بعد میں ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں عامر تہکالی کو بے حجاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عامرتہکالی پرتشدد بھی کیا گیا ہے۔