پشاور: 4 پروازوں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک سے پاکستانیوں کو پشاور پہنچایا دیا گیا۔ خصوصی پرواز کے ذریعے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں کو جراثیم کش سپرے سے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

پشاورایئر پورٹ پر 24گھنٹے میں 4پروازوں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانی پہنچے، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ممالک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی تک خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پی آئی اے کی بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کے لیے فلائٹ آپریشن جاری ہے، متعدد خصوصی پروازیں اب تک مختلف ممالک میں پھنسے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکی ہے۔

ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں، ٹیسٹ کلیئر آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ قبل ازیں امریکا، یورپی ممالک اور عراق سمیت دیگر ممالک سے پاکستانی وطن واپس آگئے ہیں۔