ضلع خیبر اور ضلع کرم کا زمینی رابطہ منقطع

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ادی تیراہ لوزاکہ درہ, بر قمبر خیل میں رابطہ پل گرنے سے ضلع خیبر اور ضلع کرم کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹرائبل پریس  نمائندے کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے باعث لکڑیوں سے بنا خستہ حال پل معجزانہ طور پر ایک پک اپ گاڑی کے گزرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہےکہ رابطہ پل گرنے سے لوازاکہ درہ،مانڑے کنڈاؤ،حیدرکنڈاو اور بر قمبر خیل کے دیگر دیہات صدہ بازار ضلع کرم سے کٹ کر رہ گئے ہیں اور اشیائے خورد ونوش و دیگر ضروری سامان کی ترسیل ناممکن ہو گئی ہے۔

الحاج قاری نورنگ و دیگر علاقائی مشران نے رکن قومی اسمبلی اور نومنتخب ایم پی اے شفیق آفریدی سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی طور پر مذکورہ رابطہ پل کو تعمیر کرکے عوامی مشکلات کا حل نکالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو عنقریب لوزاکہ درہ اور متاثرہ دیہات کے لوگ مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف پشاور میں احتجاج کریں گے۔