جنوبی وزیرستان : شہریوں میں مختلف میوہ جات کے 12 ہزار پودے تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

محکمہ نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس جنوبی وزیرستان کی جانب سے تحصیل وانا اور مکین میں 12ہزار کے قریب میوہ دار اور پھلدار پودے تقسیم کر دیئے گئے جن میں انار، آمردود، بیرہ، انجیر، بٹل بروشن، مرینگہ اور نارنج کے پودے شامل تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے مختلف زمینداروں اور غریب لوگوں میں پودے تقسیم کرنے سے پہلے کرونا وائرس کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک بھی تقسیم کئے اور کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا ایک زرعی علاقہ ہے جہاں محکمہ نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس کی کاردکردگی قابل تحسین و اطمینان ہے۔

اس موقع پر این ٹی ایف پیز انچارج حزب اللہ وزیر، ایگریکلچر آفیسر سلمان وزیر اور فارسٹ انچارج نورسلام وزیر بھی مو جود تھے۔