نوشہرہ : 6 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش، ملزم گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

نوشہرہ میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

نوشہررہ پولیس کے مطابق تالاب کورونہ مصری بانڈہ میں شبیر نامی ملزم نے چھ سالہ بچی سے جنسی درندگی کی کوشش کی جو بچی نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بسمہ نامی بچی نے جنسی درندے ملزم کو مارنا شروع کیا اور چیخ و پکار کی، گاؤں کے لوگوں کو جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گیا، بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مصری بانڈہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شبیر کو جسمانی ریمارنڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔