پاک فوج کا طیارہ راولپنڈی میں گرکرتباہ، 18 افراد جام بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے دو پائلٹس سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں پانچ فوجی اور 13 شہری شامل ہیں جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کنگ ایئر 350 طیارہ رات دو بجے کے قریب معمول کی تربیتی پرواز پرتھا کہ اس دوران وہ موہڑہ کالو کے قریب مکانات پر گرا جس کے نتیجے میں اس پر سوار پانچ افراد جن میں طیارے کے پائلٹ لیفٹننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹننٹ کرنل وسیم کے علاوہ نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل تھے ہلاک ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طیارہ گرنےسے علاقے کے مختلف گھروں میں آگ بھی لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔ طیارہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کا تعین کیا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں طیارہ حادثے کے شہداء کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 4 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں اور 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔عینی شاہدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات تقریباً 2 بجے کا وقت تھا کہ جہاز کی بالکل مختلف آواز سنی ، نیچے آکر دیکھا تو جہاز گرنے کے بعد شعلے بلند ہو رہے تھے۔