شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ اسی علاقہ میں پیش آنے والے ایک اور وقعہ میں چیک پوسٹ کو ارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ خیسور کے علاقے کتیرا میں میں پیش آیا جس میں کفیل نامی سپاہی نے جام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں ہی نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو باوردی مواد سے اڑا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاوں عیسوڑی میں بارودی مواد کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی چیک پوسٹ بنوں میرانشاہ مین روڈ پتسی اڈہ احمد نور پیٹرول پمپ کے قریب واقع تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔