باجوڑ میں تخریب کاری کے دو بڑے منصوبے ناکام

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع باوجوڑ میں IED گزشتہ شب نامعلوم افراد کیطرف سےنصب کی گئ تھی، آج صبح باجوڑپولیس کو نصب شدہ IED کےبارے اطلاع ملتے ہی باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج ASI احسان اللہ ہمراہ اپنی ٹیم جائےوقوع پرپہنچ گئے.

انہوں نے اردگرد ایریا کی ٹیکنیکل آلات کے ذریعے چیکنگ کی دوران سرچ تقریبا 400 میٹر کے فاصلے پرموجود امیرخان نامی شخص کےکھیت سے 4 عددہینڈگرنیڈ اور 4 کلوبارودی موادبھی برآمد ہوئے جو کہ باجوڑ پولیس نےاپنےتحویل میں لیکر ناکارہ بنادئیے۔

باجوڑپولیس نےبارودی سرنگوں کاصفایا کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی ہیں، اس دوران باجوڑپولیس کی BDS نے کئ جان لیوامہلک بارودی مواد ناکارہ بناچکی ہیں.

ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نےکہا ہے، کہ پاک دھرتی پرتخریب کار، دہشتگرداور شرپسند عناصر کا کوئی ٹھکانہ نہیں، پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹےکوشاں ہیں، عوام کوجہاں کہیں بھی ایسے بارودی مواد یا مشکوک افراد نظرآئے فوراپولیس کواطلاع دیں۔